Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کی نگرانی ، اردن میں جرمن طیارے تعینات

عمان …  جرمنی نے داعش کی فضائی نگرانی اور جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والے اپنے 4 ٹورناڈو طیارے اردن منتقل کر د ئیے ۔ جرمن وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ طیارے مشرق وسطیٰ میں داعش کے خلاف نگران مشن دوبارہ شروع کر دیں گے۔ ٹورناڈو طیارے دشمن کے ممکنہ اہداف کی ایسی تصاویر بناتے ہیں جو دورانِ جنگ اتحادیوں کیلئے مدد گار ہوسکتی ہیں۔پہلے یہ طیارے شامی سرحد کے قریب ترکی میں نیٹو کے ایک فضائی اڈے پر تعینات تھے۔

شیئر: