Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت ہی ملکی ترقی کی علامت ہے،شاہد خاقان

نوشہرو فیروز...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کی ترقی کی علامت ہے۔ نوکری اور انصاف جمہوریت سے ہوتے ہیں۔ انصاف اس وقت ہوگا جب ملک میں جمہوریت ہوگی ۔ہفتے کو نوشہرو فیروز میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا افغانستان میں جس دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکی۔ پاکستان نے اس دہشت گردی کو شکست دی۔ (ن) لیگ نے صرف باتیں نہیں کیں بلکہ کام کرکے دکھایا ۔ موجودہ حکومت نے بجلی کے منصوبے لگائے۔سی پیک شروع کیا جس سے پاکستان مضبوط اور ترقی یافتہ بنے گا۔ صوبوں کے وسائل بڑھائے گئے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو ملک کو متحد رکھے ہوئے ہیں۔ نواز شریف ملک کی ترقی اور اسے آگے بڑھانے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس میثاق جمہوریت پر بے نظیر اور نوازشریف نے دستخط کئے۔ اس کی بنیاد انتقامی سیاست کو ختم کرنا تھا۔ ہمیں میثاق جمہوریت کےمطابق سیاست کو آگے لے کر جانا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جانتا ہوں ملک میں بدقسمتی سے سیاست میں کیا ہورہا ہے۔ آج عوام کے مینڈیٹ کو قبول نہیں کیا جارہا ۔انہوں نے کہا کہ وسائل کرپشن کی نذر ہوجائیں تو یہ حکومت کی ناکامی ہوتی ہے۔ہمارا بنیادی اصول ہے کہ نوکریاں میرٹ کی بنیاد پر عوام کو دی جانی چاہئیں۔نوکری اس وقت ملتی ہے جب معیشت مضبوط ہو۔انہوں نے کہا کہ صرف کھوکھلے نعروں سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوتے۔ وزیراعظم نے نوشہروفیروز میں بجلی اور گیس کیلئے ڈیڑھ ارب روپے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے ایک ارب روپے اوروزیراعظم ہیلتھ کارڈ اسکیم کا اعلان کیا۔

 

شیئر: