ماسکو میں سعودی میڈیا سینٹرکے قیام کافیصلہ
ماسکو .....سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد نے ماسکو میں سعودی میڈیا سینٹر قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ سینٹر دونو ںملکوں کے درمیان مکالمے اور تعلقات کو راسخ کرنے اور ثقافتی تبادلہ جات میں وسیع کردارادا کریگا۔ میڈیا سینٹر کی کارروائی 2 زبانوں میں ہوگی۔ یہ ایک طرف تو روس اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو راسخ کرنے کیلئے عربی زبان استعمال کریگا اوردوسری جانب روسی قائدین اور عوام کیساتھ رشتے مضبوط بنانے کیلئے میزبان ملک کی زبان سے استفادہ کریگا۔ سینٹر کا افتتاح جنوری 2018ءمیں ہوگا۔