لندن .... وقت کے ساتھ ساتھ بچوں کے شوق بھی بڑھ رہے ہیں اور انکے شوق کی تکمیل کیلئے نت نئے کھلونے بھی سامنے آتے جارہے ہیں۔ مگر وہ جو کہتے ہیں نہ کہ دنیا گول ہے اور علم طبیعات کے لحاظ سے ہر چیز گردشی مرحلے سے گزرتی ہے اور پھر لوٹ کر وہاں آجاتی ہے جہاں سے چلی تھی۔یہ بات اسکینڈینوین سائنسدان موریس نے کہی ہے مگر اس کی حقیقت پھر سامنے آنے لگی ہے اور وہ پرانے دلچسپ کھلونے جنہوں نے 90کی دہائی میں بچوں کی ایک نسل کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا پھر سے بازار میں نظر آنے لگے ہیں۔ فربیز کے نام سے یہ کھلونے اپنے زمانے میں فروخت ہونے والی سب سے اہم سمجھے جاتے تھے۔ واپس آنے والے بعض کھلونے ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو اپنا بچپن یاد آجائے اور آپ ماضی میں غرق ہوجائیں۔ ان کھلونوں میں اس زمانے کی الیکٹرانکس کے مطابق بنائی گئی۔’’ ٹیما گوچز‘‘ اور ’’گیم بوائے ‘‘خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ مشہور خلا نورد آرمسٹرانگ کی شکل والا ایک کھلونا بھی مقبول تھا۔ آجکل یہ کھلونے 70پونڈ میں دستیا ب ہیں جو 90ء کے مقابلے میں 3گنا زیادہ قیمت کے ہیں۔امید ہے کہ نئے سال کی آمد آمد پر کھلونوں کے بازار کا بڑا حصہ انہی قدیم اور پرانے کھلونوں سے بھرا نظرآئیگا۔ آج کے بچوں کیلئے ان پرانے کھلونوں میں بھی ندرت نظرآئیگی اور وہ اسے شوق سے خریدنا چاہیں گے۔