وزیر خارجہ عرب لیگ اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے
’عرب لیگ کے غیر معمولی اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان عرب لیگ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت اور سعودی وفد کی سربراہی کرنے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عرب لیگ کے تحت مصری دار الحکومت میں مسئلہ فلسطین کے تازہ ترین حالات کا جائزہ لینے اور عرب مشترکہ کوششوں پر غور کرنے کے لیے غیر معمولی اجلاس بلایا گیا ہے۔
