Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ،انوشکا، عالیہ ، سری دیوی، رانی ،دیپکا، جوہی ایکساتھ

 
ویسے تو یہ بات کسی بھی اداکار کو زیادہ پسند نہیں کہ اس کی جگہ فلم میں کسی ایسے اداکار کو اہمیت مل جائے جو ایک مختصر کردار کے لئے اس فلم کا حصہ بنے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ بالی وڈ میں یہ بات آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہے۔اب ایسی کئی فلمیں سامنے آرہی ہیں جن میں مرکزی اداکاروں کی جگہ دیگر اداکاروں کو مختصر کردار کے لئے کاسٹ کیا جارہا ہے ۔ اس کی ایک حالیہ مثال ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم ہوگی۔اس فلم کا اب تک کوئی نام سامنے نہیں آیا لیکن رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اس فلم میں چھوٹے قد کے آدمی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف فلم میں مرکزی کردارنبھا رہی ہیںتاہم اس فلم میں ان دونوں اداکاراﺅں کے علاوہ دیگر اداکارائیں بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گی، جن میں عالیہ بھٹ، سری دیوی، کرشمہ کپور، رانی مکھرجی اور دیپکا پڈوکون شامل ہیں۔اور ان اداکاراو¿ں کی فہرست میں جوہی چاولہ کا نام بھی آچکا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ تمام اداکارائیں فلم میں اپنا ہی کردار ادا کریں گی۔ شاہ رخ خان کی یہ نئی فلم فلمی دنیا پر ہی فوکس کرتی دکھائی دے رہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان ان تمام ہی اداکاراﺅں کے ساتھ ماضی میں کام کرچکے ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: