Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی فلم” اتفاق“ کا پوسٹر منظرعام پر

بالی وڈ کی نئی فلم” اتفاق“ کاپوسٹر منظرعام پر آگیاہے۔ اتفاق کے تینوں اداکاروں کے مختلف پوسٹر منظرعام پر آئے ہیں۔ فلم میں اداکارہ سوناکشی سنہا، سدھارتھ ملہوترااور اکشے کھنہ کام کررہے ہیں۔ ایکشن سے بھرپور نئی فلم دو قتل کے کیسزکی کہانی ہے۔ فلم کے اس پوسٹر میں تینوں اداکار سنجیدہ انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔ابھے چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم1969 میں بننے والی یش چوپڑا کی فلم سے ماخوذ ہے جس میں راجیش کھنہ، مادن پوری اور نندا نے کام کیاتھا۔ مذکورہ فلم نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: