Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشتر افراد کڑوی سچائی پر جھوٹ کی مٹھاس نہیں چاہتے

لندن ..... جھوٹی باتوں یا خبروں کے منفی اثرات سب پر عیاں ہیں۔ سچائی لوگوں سے برداشت نہیں ہوتی۔ جھوٹ کی پرورش کرنے والے افراد جھوٹ کی پاسداری ہر طرح سے کرنے پر تلے رہتے ہیں مگر ایسے لوگو ں کی بھی کمی نہیں جوہر اچھی یا بری خبر کو اس کی طبعی صورت میں دیکھنا یا سننا پسند کرتے ہیں۔ انہیں یہ گوارہ نہیں ہوتا کہ کوئی لگی لپٹی بات کرے اور اپنی کڑوی بات پر میٹھے جھوٹ کا تڑکہ لگادے۔ ماہرین نے یہ تجزیہ کرنے کے بعد یہ بھی واضح کیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت براہ راست سیدھی سادی اور کھری گفتگو کو پسند کرتی ہے اور خبروں کے معاملے میں اس کلیے کو رہنما بناتی ہے مگر تجربہ بتاتا ہے کہ بری خبر کسی کو سنانا بھی بڑا مشکل کام ہے اس کےلئے خبر سنانے والے کو بھی بہادر اور پرعزم ہونا چاہئے اور خبر سننے کیلئے چاہئے کہ وہ حوصلہ مند ہو۔ یہ تحقیقی رپورٹ الباما کی برائم ینگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے اور اس رپورٹ کی تیاری میں 145افراد کے ردعمل کا تجزیہ کیا گیا ہے جو سچی یا جھوٹی خبر سن کر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ اس رپورٹ کے نگراں بی وائی یو کے شعبہ لسانیات کے پروفیسر ایلن میننگ ہیں۔

شیئر: