لندن..... دنیا بھر میں ٹیڑھے دانتوں کو سیدھا کرنے کیلئے بریسز کااستعمال کرایا جاتا ہے۔ فی الوقت جو روایت عام ہے اس کے تحت کچھ عرصے کے لئے ان بریسز کو استعمال کرنے کے بعد جب دانت سیدھے ہوجاتے ہیں تو انہیں نکال دیا جاتا ہے تاہم نئی تحقیق کے بعد ماہرین دنداں نے باور کرایا ہے کہ نوجوانوں کو اپنے ٹیڑھے دانت سیدھے کرنے کیلئے بریسز کا استعمال زندگی بھر کرنا چاہئے کیونکہ اگر وہ ان کا استعمال ترک کردینگے تو کچھ عرصے بعد دانت دوبارہ ٹیڑھے ہونا شروع ہوجائیں گے۔ برٹش آرتھوڈانکٹ سوسائٹی نے اس حوالے سے ایک نئی مہم شروع کی ہے جس میں وہ ٹیڑھے دانتوں کے مریضوں کو یہ باور کرا رہی ہے کہ وہ رات کے وقت دانتوں پر یہ بریسز ضرور پہنیں۔ خواہ انکے دانت ٹھیک کیوں نہ ہوگئے ہوں۔ یہ انتباہ ایک تحقیق کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دیکھا گیا تھا کہ گزشتہ 10برس کے دوران جن لوگوں نے دانتوں میں بریسسز لگائے ان کی 70فیصد تعداد دوبارہ دانتو ںکے مرض کا شکار ہوئی اور ان کے دانت ٹیڑھے ہونے لگے۔