Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں اردو نیوز کے نمائندے بشیر احمد بھٹی کے لئے الوداعی تقریب

پاکستان فورم اور جموں وکشمیر یکجہتی فورم کے تحت پروگرام میں ویلفیئر اتاشی محمود لطیف سمیت کمیونٹی کے سرکردہ افراد کی شرکت
الخبر: اردو نیوز منطقہ شرقیہ کے نمائندہ خصوصی اور پاکستان فورم کے پیٹرن انچیف بشیر احمد بھٹی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام پاکستان فورم اور جموں و کشمیر یکجہتی فورم نے کیا تھا۔تقریب میں نامور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بشیر احمد بھٹی نے بطور صحافی اور سوشل ورکر کے تمام فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کیے۔ انہوں نے اپنے قلم سے پاکستانیوں کے مسائل کو عمدہ انداز میں اجاگر کیا اور کمیونٹی فنگشنز کو اردو نیوز میں کوریج دیکرکمیونٹی کی الگ پہچان بنائی جس پر وہ ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور اردو نیوز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔بشیر احمد بھٹی نے بلاتفریق لوگوں کی خدمت کی ،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اب وہ سعودی عرب کو خیر باد کہہ کر پاکستان واپس جا رہے ہیں مگر ہمارا اور ان کا ساتھ ہمیشہ بنا رہے گا۔ 
تقریب میں عرفان حسین انصاری ،انجنیء رضوان احمد ، ڈاکٹر قاضی مختار احمد ،محمد یونس قاضی ، عدیل وڑائچ ،مزمل مظہر ، سید شاکر عبدالوہاب ،سید راشد ترمذی، ڈاکٹر وقار اشرف، اختر حسین ، ساجد حسین ،پاکستان انٹر نیشنل ا سکول الخبر بورڈ کے سابق چیئر مین چوہدری محمد صدیق ،پاک ایمبیسی کوآرڈِنیٹر رانا صغیر احمد،انجینیئر نصراللہ ملک ،پاکستانیز ویلفیئر کونسل کے چیئرمین ملک محمد کاظم ، منطقہ شرقیہ کے معروف شاعر اور ادیب محمد ایوب صابر ،پنجابی سنگت کے کنوینر شعیب شہزاد ، میاں غلام مرتضیٰ ، میاں وقار عثمان ، عبدالصبور قریشی ، مرزا اطہر لطیف ، رامز مرزا ، نیر الرحمن ، معروف الغنی صدیقی، محمد نصیر راجہ ، معروف سماجی ورکر چوہدری محمد فیصل۔قیوم اشرف ،ممتاز کھو، محمد جمیل خاں ، سید عابد مکرم، انجینیئر مصباح الاسلام صابری،ڈاکٹر عابد علی ،جریسی گروپ کے سیلز منیجر محمد صفدر ، جموں و کشمیر یکجہتی فورم کے صدر عثمان کشمیری اور جنرل سیکریٹری ثاقب ادریس ،پاکستان فورم کے بانی صدر شوکت علی اور سابق صدر پاکستان فورم رفعت رشید عباسی نمایاں تھے۔ 
محمود لطیف ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان خصوصی طور پر ریاض سے آئے۔پاکستان فورم اور جموں و کشمیر یکجہتی فورم کی جانب سے   بشیر احمد بھٹی کوشیلڈز پیش کی گئیں۔
پاکستان فورم کے صدر محمد وحید اسلم نے نہایت خوش اسلوبی سے تقریب کو اختتام پر پہنچا کر یادگار بنا دیا۔
 

شیئر: