Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹے اور درمیانے اداروں کی مدد کیلئے بڑا انویسٹمنٹ فنڈ قائم

 ریاض ..... پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی مدد و سرپرستی کیلئے " صندوق الصنادیق" کے نام سے بڑا انویسٹمنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی اداروں کو شریک کیا جائے گا۔ فنڈ کا مقصد خطرات سے بالا ہوکر سرمایہ کاری کے رجحان کو تقویت پہنچانا ہے۔ ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس فنڈ کی بدولت چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے مجموعی قومی پیداوار میں زیادہ بڑے پیمانے پر حصہ لے سکیں گے۔ مذکورہ فنڈ کا سرمایہ 4 ارب ریال ہوگا۔ یہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں موثر کردار ادا کرے گا۔ قومی معیشت میں بنیاد کے پتھر کا درجہ رکھنے والے چھوٹے اداروں کو بڑھاوا دے گا۔ سرمایہ کاری تجارتی بنیادوں پر ہوگی۔ توقعات یہ ہیں کہ صندوق الصنادیق سے 2020 کے آخر تک سالانہ 400 ملین ریال کی آمدنی ہوگی۔ اس کی بدولت 2600 سے زیادہ اسامیاں نکلیں گی۔ یہ قومی پیداوار میں 8.6 ارب ریال فراہم کرے گا۔ 2027 ءتک 58 ہزار ملازمتیں مہیا کرے گا۔ 

شیئر: