عثمانیہ یونیورسٹی میں انڈین سائنس کانگریس کے انعقاد کی تیاریاں
حیدرآباد۔۔۔۔۔شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں 3تا7جنوری ہونے والی باوقار انڈین سائنس کانگریس میں آسڑیلیا ، سویڈن ، ڈنمارک اور سوئٹزلینڈ سے تعلق رکھنے والی 8نوبل انعام یافتہ شخصیتیں شرکت کریں گی۔اس کانگریس میں ہندوستان اور بیرونی ممالک کے تقریباً 20 ہزارمندوبین حصہ لیں گے ۔اس کا موضوع ’’سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ ان لوگوں تک رسائی جن تک رسائی نہیں ہوپاتی ہے‘‘دیا گیا ہے۔ وزیراعظم اس کانگریس کا افتتاح کریں گے۔اس کانگریس کے دوران ویمنز سائنس کانگریس، چلڈرنز سائنس کانگریس،سائنٹیفک کمیونیکیٹرس میٹ بھی ہوگی۔اس5 روزہ پروگرام کے دوران سائنسی نمائش اور بچوں کی سائنس کانگریس بھی اصل مرکز توجہ رہے گی ۔ملک بھر کے ریسرچ اسکالرز اپنے سائنٹیفک ماڈلز بھی پیش کریں گے۔اس موقع پر 3500مقالے بھی پڑھے جائیں گے ۔یہ مقالے سائنس ، ارضی سائنس ،ماحولیاتی سائنس اور دیگر موضوعات پر ہوں گے۔