’انسان دوستی‘ سعودی شہری نے گردہ عطیہ کرکے 14 سالہ بچی کی جان بچالی
بھائیوں اور دوستوں نے ان کے اس مثالی اقدام کی تعریف کی۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے علاقے دمام میں ایک سعودی شہری نے اپنے کزن کی 14 سالہ بیٹی کو اپنا گردہ عطیہ کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔
سبق ویب کے مطابق سعودی نوجوان ماجد بن خالد المغیدن نے اپنا ایک گردہ عطیہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ سے اس عمل کو مخفی رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ عطیے کا مقصد بچی کو صحت یاب دیکھنا تھا۔
دمام کے سپیشلسٹ ہسپتال میں آپریشن کامیاب رہا۔ سعودی شہری نے اپنے کزن کی بیٹی کو اس طویل مشکل سے نکالا جو وہ گردے کے خراب ہونے کی وجہ سے اب تک برداشت کررہی تھی۔
ماجد المغیدن کے بھائیوں اور دوستوں نے ان کے اس مثالی اقدام کی تعریف کی۔
ان کا مزید کہنا تھا یہ عطیہ اللہ کی رضا و خوشنودی اور بچی کو تکلیف سے نجات دلانے کے لیے دیا گیا۔
ایک بھائی احمد المغیدن نے کہا میرے بھائی نے انسان دوستی اور انسانیت کی ایک بڑی مثال قائم کی ہے۔