انڈے کا ماسک، ہر طرح کی جلد کے لئے مفید
انڈا قدرتی طور نہایت فائدہ مند ہے ۔ انڈے کا ماسک ہر طرح کی جلد کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو ایک انڈے کی سفیدی لے کر اس میں چند قطرے لیموں کا رس اور آدھا چمچ شہد ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ چہرے پر اسکا لیپ کریں اور20 منٹ بعد روئی کو گرم پانی میں بھگو کر چہرے سے ماسک اتار لیں۔یہ چہرے کی زائد چکنائی صاف کر دے گا۔
خشک جلد کے لیے ماسک کچھ یوں تیار کیا جاتا ہے کہ ایک انڈے کی زردی لے کر اس میں بادام یا زیتون کا خالص تیل ملا لیں۔ اچھی طرح پھینٹ کر چہرے پر لگائیں اور20 منٹ بعد نیم گرم پانی سے صاف کر لیں۔ یہ جلد کو ملائم بنانے کے لیے بہترین ہے۔
انڈے کا ماسک چہرے کے اضافی بال صاف کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔ ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ چینی اور آدھا چمچ کارن فلور شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں ۔ چہرے پر لگائیں اور 15 سے 20 منٹ بعد کھینچ کر اتار دیں۔ ہفتے میں3 سے 4 مرتبہ یہ عمل کر کے چہرے کے اضافی بالوں سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔