جدہ ( امین انصاری ) مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش کے اراکین و علماء کی جانب سے مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم مظاہری (خطیب و امام مسجد عبدالرحمن جدہ ، و مہتمم مدرسہ الاحیہ بارکس و جامعہ اسلامیہ الاحیہ مہیشورم ) کا بحیثیت نائب ناظم مجلس علمیہ انتخاب پر سعودی عرب خاص کر جدہ میں مقیم علمائے کرام و حفاظ کرام نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ علماء نے اجتماعی بیان میں کہا کہ 9 اکتوبر کو اردو نیوز میں مجلس علمیہ کی شائع ہونے والی خبر ہمارے لئے انتہائی مسرت و شادمانی کا باعث بنی۔ ہم تمام علماءو حفاظ مولانا یوسف (مدیر مرکز عبداللہ بن عمر تحفیظ القران،جدہ) مولانا مفتی عابد ندوی ، مولانا حافظ و قاری حبیب ،حافظ فاضل ، حافظ عبدالشکور ، مولانا حافظ احمد امجد علی ،امام مسجد جیلانی جدہ ، حافظ مسعود ، سید عظیم الدین رشادی ، حافظ خورشید فیضی ، مجاہد ،محمد امین الدین انصاری، مولانا سید اکبر ( نظام آبادی) مدرسہ اشاعت الخیر کے علماء و حفاظ اور دیگر دینی و سماجی تنظیموں کے سربراہ دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا محمد بانعیم اور مولانا مجاہد کو بہترین کردار ادا کرنے کی توفیق عطا کرے ،مجلس علمیہ میں نئی توانائی عطافرمائے ۔ ہمیں اللہ سے امید قوی ہے کہ ناظم اول مولانا عبدالرحمن صاحب مظاہری کا جو زرین دور 1982 ءکا رہا ، مجلس علمیہ اس دور سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔ ہم نو منتخب نائب ناظم اور رکن تاسیسی کو ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔