Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی خاطر آپس کے تعلقات خراب نہ کریں

خواتین کے مابین اکثر لڑائیاں بچوں کی وجہ سے ہو تی ہیں۔ بچوں کی لڑائی میں مائیں بیچ میں آجاتی ہیں اور یوں آپس کے تعلقات خراب کر بیٹھتی ہیں۔جب بچے لڑتے ہیں تو فوراً شکایت لے کر ماں کے پاس پہنچ جاتے ہیں اور شکایت لگاتے وقت اپنا قصور نہیں بتاتے بلکہ اپنی غلطی چھپا کر سارا الزام دوسرے کے سر ڈال دیتے ہیں۔ اکثر مائیں یہ سنتے ہی طیش میں آجاتی ہیں کہ ان کے بچے کو کسی نے مارا ہے۔ وہ نہ وجہ جاننے کی کوشش کرتی ہیں اور نہ یہ سوچتی ہیں کہ اس میں ان کے بچے کا بھی قصور ہو سکتا ہے بلکہ فوراً دوسرے کے گھر پہنچ کر اس کی ماں کے سامنے شکایتوں کا انبار لگا دیتی ہیں اور یوں معاملہ طول پکڑ جاتا ہے۔
 
اگر آپ بھی ایسی ہی ماں ہیں جو بچوں کی شکایات سن کر بھڑک اٹھتی ہیں اور دوسرے کی بات سنے بغیر ہی اپنے بچے کو ٹھیک سمجھتی ہیں اور اس کی خاطر رشتہ داروں یا اہل محلہ سے لڑائی مول لیتی ہیں تو آپ غلط کر رہی ہیں ۔ آپ کو اپنے بچے پر توجہ دینی چاہیے ۔ بچوں کی شکایت کرنے کی عادت کو ختم کرنا چاہیے اور انہیں سمجھانا چاہیے کہ کھیل کود کے دوران لڑائی ہو جاتی ہے لہذا اپنے مسائل خود حل کرنا سیکھیں ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بڑے بڑے مسائل پیدا نہ کریں اور صبر اور ضبط سے کام لیں۔ عموماً بچے لڑ جھگڑ کر دوسرے دن ایک ہو جاتے ہیں لیکن ان کی وجہ سے رشتوں میں پڑنے والی دراڑیں ایک لمبے عرصے کے لیے اپنے اثرات چھوڑ جاتی ہیں۔
 

شیئر: