Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جرمانوں سے سعودی پریشان

ریاض...... قانونی مشیر ڈاکٹر محمد المقصودی نے واضح کیاہے کہ سعودی شہری حب الوطنی کی بدولت ہر جگہ اور ہر وقت سپاہی کا کردار شایان شان طریقے سے ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بے روزگاری ہر معاشرے کی نیند اڑائے ہوئے ہے۔ سعودی وژن 2030کی بدولت نوجوانوںکو روزگار کے مواقع مہیا ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو شخص بھی خواتین کو ڈرائیونگ پر دھمکائے گا اسے عبرتناک سزا دی جائیگی۔ 5برس تک قید اور 30لاکھ ریال تک جرمانہ ایسے ہرشخص پر ہوگا جو خواتین کو سوشل میڈیا پر خطرات سے دوچار کرنے کی دھمکیاںدیگا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں نے سعودی خاندانوں کو تھکا دیا ہے۔
 

شیئر: