قطر جانیوالا ایرانی جہاز ڈوب گیا
ریاض ....سامان بردار جہاز قطر جاتے ہوئے کویت کے قریب غرقاب ہوگیا۔ آگ بجھانے والے کویتی ادارے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جہاز ڈوبنے کا واقعہ الشیخ جابر الاحمد پل کے قریب پیش آیا۔ ملاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ 6ایرانی ملاح جہاز پر موجود تھے۔ جہاز مکمل طور پر غرق ہوگیا۔