معمر ہندوستانی خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت
نئی دہلی .... ہندوستانی حکام نے 45برس سے زیادہ عمر کی خواتین کو محرم کے بغیر سفر حج کی اجازت دینے کا عزم ظاہر کردیا۔ خبررساں اداروں کا کہناہے کہ آئندہ ایسی خواتین جن کی عمر 45برس سے زیادہ ہوگی وہ 4کے گروپ میں فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے ارض مقدس کا سفر بغیر محرم کے کرسکیں گی۔ یہ بات حکومت ہند کی ا یک کمیٹی نے حج پالیسی پر نظرثانی کرکے سفارش کی صورت میں پیش کی ہے۔