اسلام آباد.. نیب کے نئے چیئرمین نے چارج سنبھال لیا۔جسٹس جاوید اقبال نے کہاہے کہ قانون کے مطابق کام کروںگا، نیب کیسز کا بھی نتیجہ نکلے گا۔کسی معاملے کو التوا کا شکارنہیں بننے دیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی صرف چارج سنبھالا ہے، کوئی بریفنگ نہیں لی ۔ ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کروں گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فی الحال لا پتہ افراد کمیشن کی سربراہی نہیں چھوڑ رہا۔ 3 سال بہت محنت کی ہے، رپورٹ حتمی مرحلے میں ہے۔رپورٹ جمع کرانے کے بعد ہی کمیشن کی سربراہی چھوڑوں گا پھر پوری توجہ نیب پر ہو گی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن کا نتیجہ نکلا تھا، اب حکام کا کام ہے کہ اس پر کام کریں۔