Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیالکوٹ سے ریاض آنیوالے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

لاہور... پی آئی اے کے طیارے کو بدھ کی صبح ہنگامی طور پر لاہور ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ قومی ائر لائن کی پرواز 755 نے سیالکوٹ سے ریاض جا نے کے لئے ٹیک آف کیا تھا۔ دوران پروازاچانک کاک پٹ میں دھوئیں کی نشاندہی پرپائلٹ نے فوری طور پر لاہور رن وے کو کلیئر کرنے کو کہا اور طیارہ بحفاظت ہنگامی طور پر لاہور ائیرپورٹ پراتارلیا۔ طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔ترجمان نے بتایا طیارے نے فنی وجوہ کی بنا پر معمول کے مطابق لینڈنگ کی۔ پائلٹ نے دھوئیں کی نشاندہی کی تھی جس پر طیارے کو فوری طور پر لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ انجن میں آگ نہیں لگی۔ چیکنگ کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ 

شیئر: