جہیز کے مطالبے پر ماں بیٹے کا قتل
موتیہاری۔۔۔۔بہار میں مشرقی ضلع چمپارن کے گووند گنج تھانہ علاقے کے راجے پور گاؤں میں جہیز کے مطالبے پر ماں بیٹے کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجے پور کے رہنے والے نرمل کمار کی شادی 4سال قبل رتی کماری کے ساتھ ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی سسرال والے رتی کو پریشان کیا کرتے تھے ۔ اسی ضمن میں رتی کے سسرال والوں نے اسے اور اسکے بیٹے کا گلا دباکر قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد سسرال والے فرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کے گھروالوں نے متعلقہ تھانے میں رتی کے شوہر سمیت 4افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اورمعاملے کی تفتیش شروع کردی۔