Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

Ballon D'orایوارڈ: میسی، نیمار، رونالڈ ایک بار پھر شامل

 
زیورخ: سال کے بہترین فٹبالرکے ایوارڈ ”بیلن ڈی اور “ کیلئے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹارز لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور نیمار جونیئر سمیت 30 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ان کھلاڑیوں میں انگلش پریمیئر لیگ کھیلنے والے 6 کھلاڑی ایڈن ہیزارڈ، ڈیوڈ ڈی، فلپ کوٹنہو، سیڈیو مین، کیون ڈی براون اور این گولو کانٹ شامل ہیں جبکہ گیرتھ بیل فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ انگلینڈ اورٹوٹنہم کے ا سٹرائیکر ہیری کین بھی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہونے میں کامیاب رہے۔ اس مرتبہ اصل مقابلہ نیمار اور رونالڈو کے درمیان ہے اور میسی مایوس کن کارکردگی کے سبب اس مرتبہ ایوارڈ کیلئے فیورٹ نہیں ۔ٹوٹنہم کے ا سٹرائیکر ہیری کین رواں برس 37 میچز میں 43 گولز کرکے ان کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔رونالڈو نے گزشتہ برس میسی کو ہرا کر چوتھی مرتبہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیاتھا جبکہ میسی نے مجموعی طور پر5 مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کر رکھا ہے ۔

شیئر: