ہندوستانی ٹی وی اور فلموں کے معروف اداکار رونیت رائے 52 برس کے ہوگئے۔ رونیت رائے نے 90کی دہائی میں فلم ' جان تیرے نام 'سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔انہوں نے کئی فلموں سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں میں اہم کردار ادا کئے۔ وہ کئی ٹی وی پروگراموں کی میزبانی بھی کرچکے ہیں ۔شوبز انڈسٹری میں رونیت کافی شہرت رکھتے ہیں۔گزشتہ ماہ ریلیز ہونےوالی بالی وڈ فلم ' لکھنو سینٹرل' میں رونیت رائے ایک اہم کردار میں سینما اسکرین پر نظرآئے تھے۔