سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلیے قومی ٹیم کا اعلان
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
دبئی: سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان نے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔امام الحق، حارث سہیل،فہیم اشرف اور عثمان شنواری کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔منتخب کھلاڑیوں میں سرفراز احمد(کپتان)، فخرزمان،احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، جیند خان، رومان رئیس اور شاداب خان شامل ہیں۔ 5ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ جمعہ کو دبئی انٹرنیشنل ا سٹیڈیم میں ہوگا۔