ترکی نے شمالی عراق کے سا تھ سرحد بند کردی
انقرہ … ترک صدر رجب طیب اردوگان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حکومت نے شمالی عراق کی سرحد کو بتدریج بند کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ یہ اقدام کردستان میں 25 ستمبر کو کرائے جانے والے ریفرنڈم کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔ سرحد بند کرنے کا فیصلہ عراق کی مرکزی حکومت اور ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم اتوار کو عراق کا دورہ کرنیوالے ہیں۔ وہ اپنے عراقی ہم منصب حیدرالعبادی کے ساتھ علاقائی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ دریں اثناء کردستان نے اْس بڑی شاہراہ کو بند کر دیا جو شمالی عراق کے موصل کو کردستان سے جوڑتی ہے۔ موصل کا کرد شہروں اربیل اور ڈہوک سے زمینی رابطہ اسی سڑک سے ہے۔