عدن ....شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عدن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مریضوں ، بوڑھوں اور معذوروں کی آسانی کیلئے 2گولف کار پیش کر دیں۔ عدن ایئرپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرقیب العمری نے اس تحفے پر شاہ سلمان مرکز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گالف گاڑیوں کی بدولت ایئرپورٹ انسانیت نواز خدمات بہتر شکل میں ادا کرسکے گا۔معذوروں کو ایئرپورٹ ہال سے طیارےے کی سیڑھیوں تک پہنچانے میں آسانی ہوجائیگی۔