Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی ڈیل کی توثیق سے انکار افسوسناک ہے ،روس

 ماسکو .... روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر امر یکہ نے ایران کی جوہری ڈیل سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تو بین الاقوامی تعلقات اور جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کی کوششوں کے لئے دھچکا ہو گا۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ایسی ممکنہ پیشرفت سے علاقائی اور عالمی امن کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیاں لگائیں تو ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ عالمی سفارتکاری میں دھمکیوں اور جارحانہ رویے کی کوئی گنجائش نہیں۔ ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدے کی توثیق سے انکار افسوس ناک ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ردعمل میں کہا ہے کہ جوہری معاہدے کا محفوظ رہنا ہمارے قومی مفاد میں ہے۔

شیئر: