Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گمشدہ بچوں کی بازیابی کےلئے یمنی ماﺅں کا احتجاج

عدن.... یمن میں مغوی افراد کی ماﺅں نے حقوق انسان کی تنظیموں سے فریاد کی ہے کہ انکے بچوں کو بازیاب کروایا جائے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے مغربی علاقے الحدیدہ کمشنری میں بڑی تعداد میں خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے بین الاقوامی اور مقامی حقوق انسان کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے مغوی بچوں کو بازیاب کروایاجائے جن کے بارے میں انہیں کچھ علم نہیں کہ وہ کہاں اور کس حالت میں ہیں ۔ خواتین کا کہنا تھا کہ حوثی باغی اور صالح کی ملیشیا نے انکے نوجوان بچوں کو گھروں سے اٹھایا اور انکے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں کہ وہ کہاں ہیں ۔ بین الاقوامی حقوق انسان کی تنظیمیں فوری مداخلت کرتے ہوئے ہمارے بچوں کو بازیاب کروائیں ۔ 

شیئر: