Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی ہدایت پر فربہ مریض میڈیکل سٹی منتقل

ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہلال الاحمر نے مٹاپے کے شکار مریض کو شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں منتقل کر دیا ۔ ہلال الاحمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے سبق نیوز کو بتایا کہ جدہ میں مقیم سعد بن منصور السبیعی نامی مریض کا وزن 250 کلو گرام سے زائد ہے اس کی عمر 27 برس ہے ۔ السبیعی کچھ عرصے سے بیمار ہے جسے علاج معالجے کےلئے ہلال الاحمر نے شہری دفاع اور کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے طبی عملے کے تعاون سے اسکے گھر سے ایمبولینس میں منتقل کیا بعدازاں شاہی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسے شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی پہنچا دیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔ 

شیئر: