ریاض..... یمنی باشندہ اپنے کفیل سے لگائی گئی شرط جیت گیا ۔ کفیل 4برس تک اسکے اقامے تجدید کی فیس ادا کرے گا ۔ عاجل نیٹ نیوز کے مطابق ایک مقامی شخص نے اپنے یمنی مکفول سے شرط لگائی کہ اگر فیس بک پر اسکے پیچ کو 1500 افراد نے بھی لائیک کر لیا تو وہ 4 برس تک اسکے اقامے کی فیس ادا کرے گا ۔ شرط لگاتے وقت کفیل اس بات سے مطمئن تھا کہ اسکا مکفول اتنا مشہور نہیں کہ اسکے سوشل میڈیا پر اسکے دوست اتنی بڑی تعداد میں اسکے پیچ کو لائیک کریں گے ۔ یمنی نے اپنی شرط جیتنے کےلئے فیس بک پر پیغام دیا کہ میرے پیچ کو لائیک کریں تاکہ میں اپنے کفیل سے لگائی گئی شرط جیت سکوں ۔ اسکا کہنا تھا کہ اگرو ہ شرط جیت گیا اور 24 گھنٹوں میں اسکے پیچ کو لائیک کرنے والوں کی تعداد 15 سو تک پہنچ گئی تو وہ 4 برس تک اقامہ فیس سے بری الذمہ ہوجائے گا جو کہ 24 ہزار ریال کے قریب بنتی ہے ۔ یمنی کا پیغام اتنا عام ہوا کہ اسے محض 12 گھنٹے میں 11 ہزار سے زائد لائیک اور 7 ہزار 500 کمنٹس ملے ۔