Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ میں بم دھماکے ، مرنے والے189ہوگئے

موغا دیشو …صومالیہ  میں  بم دھماکوں  میں مرنے والوں کی تعداد 189 ہوگئی جبکہ 200سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔کئی افراد تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ  افریقہ کی تاریخ میں سب سے خون ریز خیال کیا جارہا ہے۔پہلا دھماکہ موغا دیشو کے پُرہجوم علاقے میں  ہوٹل کے باہر ہوا ۔عینی شاہدین کے مطابق  دھماکے کے بعد علاقے میں دھواں چھا گیا  ۔ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی  ہوٹل کے مرکزی دروازے سے ٹکرادی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ہوٹل کی عمارت منہدم ہوگئی ۔ پولیس حکام نے بتایاکہ یہ ٹرک بم دھماکہ تھا۔مرنیوالوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے  ۔پہلے حملے کے 2 گھنٹے بعد کار بم دھماکا ہوا جس میں مزید 2 افرادہلاک ہوئے۔ عینی شاہدین نے بتایاکہ جائے وقوعہ پر گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ہر طرف نعشیں اور زخمی پڑے ہیں۔مرنے والوں کی تعداد درجنوں ہو سکتی ہے۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے اور وہ جھلسے ہوئے ہیں۔ موغادیشو میں بم دھماکے  ایسے وقت ہوئے ہیں جب ملک کے آرمی چیف اور وزیردفاع نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

شیئر: