Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکنوکریٹس سی وی لئے کھڑے ہیں،خواجہ آصف

  اسلام آباد...وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا ٹویٹ مثبت ہے۔ سمجھتا ہوں کہ امر یکہ کو ہمارا موقف بہتر لگا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو اور ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا نیا ٹویٹ مثبت ہے۔ امریکی وزیر خارجہ اور داخلہ دونوں پاکستان آرہے ہیں جس کے بعد مزید بہتری آئے گی۔ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بظاہر جو کشیدگی ہے اس میں حقیت نہیں۔ چند سیاسی عناصر چاہتے ہیں کہ عوام کے ذریعے جمہوری فیصلے نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے ٹیکنوکریٹس اس وقت ہاتھوں میں اپنی سی وی لئے کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عناصر کبھی جی ایچ کیو اور کبھی سپریم کورٹ کے باہر چھابڑی لگا لیتے ہیں یہ لوگ معاشرے کا ناسور اور فیکٹری کا نہ بکنے والا دو نمبر مال ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بظاہر جو کشیدگی ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

شیئر: