گوانگژو ، چین .... یہاں خواتین اور بچوں کے اسپتالوں میں اب ایسے روبوٹ بھی متعین کئے گئے ہیں جو نرسوں کا کام کرتے ہیں مگر اب تک کی اطلاعات کے مطابق انکی کارکردگی عام نرسوں سے 10گنا بہتر ہے۔ اگر بہت ہنگامی صورتحال ہو تو بھی یہ روبوٹ نرس 4آدمیوں کے برابر میڈیکل خدمات انجام دینے میں اپنا جواب نہیں رکھتے۔ جہاں تک وزن اٹھانے کا تعلق ہے تو اس معاملے میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں اور عام نرسوں کے مقابلے میں 10گنا زیادہ وزن اٹھاتے ہیں۔ جی پی ایس ٹیکنالوجی سے تیار کردہ یہ روبوٹ پورے اسپتال میں چل پھر کر ڈاکٹروں اور مریضوں کی مدد کرتے ہیں۔ انکی پروگرامنگ کچھ ایسی کی گئی ہے کہ وہ ہر وقت خدمت بجا لانے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ سردست 8روبوٹ کو ان کاموں میں لگایا گیا ہے۔ جو میڈیکل فائلیں، دوائیں اور سرجری کا سامان باآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے ہیں اور کبھی کبھار اس سامان کا وزن 650پاﺅنڈ تک ہوتا ہے۔