کراچی...پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہو گئے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سابق چیئرمین جاوید حنیف سمیت دیگر شخصیات نے بھی شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی کے ارکان اور عام لوگ ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ بن رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور حیدر آباد کے سابق میئر آفتاب احمد شیخ کئی سالوں سے غیر فعال تھے انہوں نے بھی دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وہ ارکان جنہوں نے پارٹی چھوڑدی اس کے باوجود مراعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ان کے خلاف جلد الیکشن کمیشن اور اسپیکر سے رابطہ کریں گے۔ ان تمام ارکان کی نشستوں پر دوبارہ الیکشن ہوں گے۔