Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام مندر تعمیر ہوکر رہے گا، سبرامنیم

پٹنہ۔۔۔۔سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے راجیہ سبھارکن سبرامنیم سوامی نے کہا کہ آئندہ سال دیوالی سے قبل ایودھیا میں عالیشان رام مندر تعمیر ہوکر رہے گا۔ پٹنہ میں منعقدہ ’’ویراٹ ہندوسنگم‘‘تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ صرف وکاس سے انتخابات نہیں جیتے جاسکتے لہذا لیکشن جیتنے کیلئے ہندوتو کارڈ کھیلنا ضروری ہے۔سوامی نے کہا کہ ایودھیامیں رام مندر کی تعمیر کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور آئندہ سال دیوالی سے قبل رام مندر تعمیر ہوجائیگا۔ سوامی نے مسلمانوں کے ایک گروپ کے ذریعے ایودھیامیں رام مندر کی حمایت پر اس کی ستائش کی انہوں نے کہا کہ اس معاملے  پر اب سپریم کورٹ  کے فیصلے کا انتظار ہے ۔

شیئر: