نجی اسکولوں پرویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ
ریاض .... سعودی والدین نے وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نجی اسکولوں پرلگایا جانیوالا ویلیو ایڈڈ ٹیکس واپس لیں۔ یہ ٹیکس ہمارے اوپر نیا بوجھ ہے۔ یہ ٹیکس ہمیں اپنے بچوںکو نجی اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخلے دلانے پر مجبور کردیگا۔ سعودی والدین نے نجی اسکولوں پر لگائے گئے نئے ٹیکس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ مقامی شہریوں میں سے بعض نے نجی اسکولوں کے مالکان سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ ٹیکس اپنی جیب سے ادا کریں۔ طلباءکے والدین پر اسکا بوجھ نہ ڈالیں۔