جدہ : اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش؟
جدہ....مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ جدہ کے ایک اے ٹی ایم کو رہزنوں کی واردات سے عین وقت پر کارروائی کرکے بچا لیا گیا۔ پولیس کی ایک گشتی گاڑی ڈیوٹی پر تھی۔ اچانک اس نے دیکھا کہ ایک گاڑی اے ٹی ایم کے سامنے کھڑی ہے اور اسکا مالک گاڑی کا نمبر پلیٹ چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ اے ٹی ایم کے اطراف 4نقاب پوش بھی دیکھے گئے۔ انکے ہاتھ میں آہنی سلاخ تھی۔ یکایک اے ٹی ایم کو اس سلاخ کے ذریعے کھینچ کر لیجانے کی کوشش کی جانے لگی۔ یہ منظر دیکھتے ہی پولیس اہلکار اپنی گاڑی اے ٹی ایم کے سامنے کھڑی گاڑی کے پاس لے گیا۔ واردات کرنے والوں نے فرار کی کوشش کی تاہم ان میں سے 2کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوںسعودی شہری ہیں، فرار ہونے والے بھی سعودی ہیں۔ واردات کرنے والوں کی گاڑی سے چوری میں استعمال ہونے والی اشیاءبرآمد کرلی گئیں۔