Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینہیسر کمپنی نے نیا ہیڈفون متعارف کروا دیا

سینہیسر کمپنی نے اپنے کامیاب ہیڈفونز ایچ ڈی 650 کے متعارف کروائے جانے کے14 سال بعد نئے بالآخر نیا اور جدید ہیڈ فون متعارف کروا دیا ہے۔نئے ہیڈ فونز کوایچ ڈی 660 ایس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ہیڈفونز دیکھنے میں کمپنی کے پچھلے ہیڈ فونز جیسے ہی ہیں تاہم اس کے سسٹم میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
 
 ہیڈ فونز کے لئے کمپنی نے مکمل طور پر نیا ٹرانس ڈیوسر استعمال کیا ہے جو نہ صرف آواز کو زیادہ قدرتی اور شفاف انداز میں پہنچائے گا بلکہ جسم میں موجود ہارمونز کو بھی کم سے کم متاثر کرے گا۔ نئے ہیڈ فونز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں امپیڈنس کو 150 اوہم سے بھی کم کر دیا گیا ہے یعنی ہیڈ فونز کو کسی ایمپلی فائر کے بغیر بھی بہترین طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
اس ہیڈ فونز کو اسمارٹ فون میں موجود ہیڈفون جیک سے بھی منسلک کیا جا سکے گا۔ ہیڈ فونز کی قیمت 499.95 ڈالر ہے اور انہیں میٹ بلیک رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: