Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری بینکوں نے ڈالر روک لئے

بیروت.... امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اطلاع دی ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو قطری ریال ڈالر میں تبدیل کرنے کے حوالے سے مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ قطری بینکوں نے ڈالر دینا بند کر دئیے ۔ ڈالر کے مقابلے میں قطری ریال کی قدر 1988ء کے بعد پہلی بار ریکارڈ شکل میں گر گئی ۔ ایک ڈالر 3.80میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اس کی حقیقی قیمت 3.64قطری ریال ہے ۔

شیئر: