Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کے سیکیورٹی اہلکاروں نے زبانی اور جسمانی تشدد کیا، سحر الشیخ

ریاض..... قطر کے معروف اپوزیشن رہنما شیخ سلطان بن سحیم آل ثانی کے محل کی سوڈانی انچارج سحر الشیخ نے ریاستی سلامتی فورس کے محل پر دھاوا بولنے کی تفصیلات بیان کی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ سلطان نے اپنی اولاد سے بات چیت کیلئے فون پر رابطہ قائم کیا تھا ۔ سحر الشیخ کا کہنا ہے کہ میں نے بیٹوں اور بیٹیوں سے شیخ سلطان بن سحیم کی بات کرائی تھی ان کی بیٹی شیخہ عائشہ اپنے ابو کی آواز سن کر خوشی کے مارے رونے لگی تھی ۔ ٹیلیفونک رابطے کے بعد عشاء کی نماز کی تیاری چل رہی تھی اچانک ایک مصری خاتون سوزان فاروق نے شیخ سلطان کی امانت پہنچانے کے عنوان سے دروازہ کھٹکھٹایا۔سحر کا کہنا ہے کہ اس نے جونہی دروازہ کھولا قطری سیکیورٹی اہلکار 3گاڑیوں سمیت محل میں گھس آئے ۔ انہوں نے مجھے گاڑی پر سوار ہونے کا حکم دیا ۔ جسے میں نے مسترد کر دیا ۔ اس پر انہوں نے مجھ پر زبانی اور جسمانی تشدد کیا اور زبردستی گاڑی میں ڈال دیا ۔ سحر کا کہنا ہے کہ زندگی میں کبھی کسی اجنبی مرد نے مجھے ہاتھ نہیں لگایا تھا ۔ قطری سیکیورٹی اہلکاروں نے مجھے تشدد کے بعد قطر سے بیدخل کر دیا۔

شیئر: