Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجے اور عامر کی فلموں کے مابین دنگل

 
شائستہ جلیل۔کراچی
گزشتہ ہفتوں میں نیوٹن اور فلم ' جڑواں ٹو 'کی شاندار کامیابی کے بعد2 بڑی فلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں۔ فلم 'سیکرٹ سپراسٹار' اور دوسری بڑی فلم ' گول مال اگین'ہے ۔عامر خان کی 'سیکرٹ سپراسٹار' ریلیز ہوگئی ہے۔ بالی وڈ باکس آفس کے مطابق یہ فلم سینما اسکرین پر آغاز میں کافی سست بزنس دکھارہی ہے تام اگلے دنوں میںفلم کا بزنس بہتر طریقے سے سامنے آسکے گا۔ اس مقابلے کی دوسری فلم معروف اداکار اجے دیوگن کی ' گول مال اگین ' ہے جو 20اکتوبر کو سینما اسکرین کی زینت بن رہی ہے۔بالی وڈ باکس آفس کیلئے یہ ہفتہ کافی اہمیت کا حامل رہے گا اس ہفتے دو بڑے اداکار اجے دیوگن اور عامر خان کی فلموں کے درمیان کڑا مقابلہ ہونے جارہاہے یوں کہاجائے کہ دونوں اداکاروں کی فلموں کے بیچ دنگل سجے گاتو غلط نہ ہوگا کیونکہ دونوں اداکاروں کی فلمیں ایک سے بڑھ کر ایک قراردی جارہی ہیں۔ دونوں اداکاروں کی جانب سے ایکدوسرے کی فلم کی کامیابی کیلئے 'نیک خواہشات' کا اظہار بھی سامنے آچکاہے۔عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم' سیکرٹ سپر اسٹار' ایک اسکول میں پڑھنے والی مسلمان لڑکی کی کہانی ہے جسکا خواب ہوتا ہے کہ وہ ایک بڑی گلوکارہ بنے۔ ایک بہترین آواز کی مالک لڑکی کو اپنے خواب کو پورا کرنے کیلئے گھریلو پابندیوں کا سامنا ہوتاہے ۔ان سب کے باوجود وہ لڑکی اپنے پہلے گیت کی ایک وڈیوگٹار تھامے یوٹیوب پر اپ لوڈ کردیتی ہے ۔گیت کی وڈیو وائرل ہوجاتی ہے یوں عامر خان جوبطور شکتی کمار ایک منفردچلبلے کردار میں سامنے آئے ہیں، اس لڑکی کے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے جتن کرتے ہیںاور اسکا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ فلم میں زائرہ وسیم مرکزی کردارادا کر رہی ہیں جنہوں نے پچھلی فلم دنگل میں بھی کام کیاتھا۔اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ اس کردار کو نبھانے کے لئے اور موسیقار بننے کیلئے زائرہ نے بھرپور محنت کی ہے جیسے فلم 'دنگل' میں ایک پہلوان بننے کیلئے زائرہ کی صلاحیتیں قابل تعریف رہی ہیں۔ عامر اپنی فلم کی تشہیر کیلئے بیرون ملک دورے بھی کرچکے ہیں۔عامر خان نے اپنی نئی فلم کو پچھلی فلم ' دنگل' سے بڑی اور بہترین فلم قراردیاہے۔
دوسری فلم ہے اجے دیوگن کی گول مال اگین' یہ فلم 2006 میں ریلیز ہونےوالی کامیڈی فلم گول مال کے چوتھے سیکوئل کی فلم ہے۔ہدایتکار روہیت شیٹی کی فلم کے تمام گیت ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوچکے ہیں۔فلم کا اسکرین پلے یونس سجاول نے دیا ہے۔ڈائیلاگ فرہاد ساجد نے لکھے ہیں جبکہ موسیقی دی ہے پریتم نے۔فلم کی کاسٹ میں اداکارہ تبو، پرینیتی چوپڑا نیا اضافہ ہیں جبکہ اجے دیوگن، تشار کپور، شریاس تلپاڈے، ارشد وارثی ،جونی لیور اور دیگر شامل ہیں فلم کی کہانی ایک پراسرار مکان کے گرد گھومتی ہے کامیڈی اور ہنسی سے بھرپور فلم سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم پچھلی تمام سیکوئل فلموں کی طرح ہٹ ثابت ہوگی۔
 

شیئر: