لندن.... امریکہ کی سیکریٹری برائے سلامتی الین ڈیوک نے دہشتگردی کے خلاف عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف وہ سب کیا جائےگا جس کی ضرورت ہوگی۔ داعش اور القاعدہ نائن الیون طرزکے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔برطانیہ میں اپنی ہم منصب امبرروڈ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 11ستمبر2001 میں القاعدہ نے مسافر طیاروںکو جس طرح دہشت دی کےلئے استعمال کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔ اس حملے میں 3 ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ دہشت گرد گروپ اپنی شناخت برقرار رکھنے کےلئے مختلف علاقوں میں چھوٹے چھوٹے حملے کررہے ہیں۔ یہ چھوٹے حملے کسی بھی وقت بڑے حملوں میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔ دہشتگرد دنیا میں دہشت کا ماحول قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ اسکے لئے نائن الیون طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور پروپیگنڈا کو روکنے کےلئے انٹرنیٹ کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے جس کےلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔