Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ پر کھلاڑی کو ہراساں کرنے کا الزام

لاہور: کرکٹ کے بعد ویمنز ہاکی پلیئرز بھی جنسی طور پر ہراساں ہونے لگیں۔ انٹرنیشنل کھلاڑی سعدیہ نے کوچ پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا۔ سید سعدیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ کوچ سعید خان نے مجھے رات کو ملنے کا کہا اور کمرے میں بند کر کے نا صرف میرے ساتھ زور زبردستی کی گئی بلکہ میرا منہ بھی دوپٹے سے باندھنے کی کوشش کی گئی۔ قومی کھلاڑی سعدیہ نے وزیر کھیل پنجاب اور ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ کر انصاف کی اپیل کی ہے۔ ہاکی فیڈریشن نے خاتون کھلاڑی کی شکایت پر تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب کوچ سعید خان نے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انھیں من گھڑت قرار دیا ہے۔ کوچ کا کہنا ہے کہ میں نے قومی کھلاڑی سعدیہ کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر صرف ڈانٹا تھا، مجھ پر لگائے گئے باقی تمام الزامات غلط ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ۔
 

شیئر: