Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین مشرق وسطیٰ کا بنیادی مسئلہ ہے،چین

 نیو یارک .... چین نے مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے مزید اقدامات پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے کہا ہے کہ تنازع کے جلد سیاسی حل کےلئے کوشش کی جائے۔اقوام متحدہ میں چینی مشن کے قائمقام سربراہ وو ہائے تھاﺅنے کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ میں مسائل کی ایک بنیادی وجہ ہے۔مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مسئلہ فلسطین کا جلد سیاسی حل فلسطین اور اسرائیل میں پائیدار امن اور استحکام کےلئے مفید ہے۔چینی مندوب نے خبردار کیا کہ فلسطین-اسرائیل صورتحال انتہائی نازک ہے۔ اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے باعث تنازع شدت اختیار کر چکا ہے۔ غزہ میں انسانی صورتحال تشویشناک ہے۔انہوں نے 2ریاستی حل کی بنیاد پر اس مسئلے کے سیاسی حل کےلئے اقدامات پر زور دیا۔

شیئر: