100سالہ فرانسیسی اداکارہ چل بسیں
فرانسیسی اداکارہ ڈینیلے دیریو 100 برس کی عمر میں چل بسیں۔ڈینیلے نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا ۔ وہ تھیٹر کی بھی معروف اداکارہ تھیں ان کا فن اداکاری کا کریئر 8 دہائیوں پر مشتمل تھا۔ اداکارہ ڈینیلے نے صرف 14 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا جو وہ 90 برس کی عمر تک پیش کرتی رہیں۔انہوں نے 2 درجن سے زائد فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے ۔وہ فرانسیسی دنیائے فن کا ایک بڑا نام تھیں۔