بلوچستان میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی،2ہلاک
کوئٹہ.. بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہ رنگ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی۔9 کان کن دب گئے ۔2 کان کن ہلاک ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق 7 کان کن اب بھی کوئلے کی کان میں ہزاروں فٹ نیچے پھنسے ہوئے ہیں ۔ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں۔امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ ہرنائی اور اس کے قریب کوئلے کی کانوں میں حادثات کے باعث اب تک47افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حفاظتی انتظامات کے ہونے کے باعث حادثات پیش آرہے ہیں۔