عربوں نے قطر کو ایک اور شکست دیدی
ریاض .... سعودی ایوان شاہی میں ابلاغی امور اور مطالعاتی مرکز کے سربراہِ اعلیٰ سعود القحطانی نے انکشاف کیا ہے کہ قطر شہری ہوا بازی کی عالمی تنظیم (ایکاﺅ)سے مشرق وسطیٰ میں شہری ہوابازی کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنا چاہتا تھا۔ اسکی کوشش تھی کہ یا تو اجلاس قطر میں ہو یا اس کے اتحادی ملک ایران میں منعقد کیا جائے۔ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک نے قطر کی اس کوشش کو ناکام بنادیا اور کویت کو میزبانی کا اعزاز دلادیا۔ القحطانی نے واضح کیاکہ قطرکو اس ناکامی سے زبردست طمانچہ لگا ہے۔ اب وہ حکمرانوں کی سازشوں کے باعث الگ تھلگ جزیرے میں تبدیل ہوگیا ہے۔