Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معیاری چینی مصنوعات بلیک لسٹ

بیجنگ....حکومت چین نے سعودی عرب کو برآمد کی جانے والی غیر معیاری مصنوعات پر بندش لگادی اور غیر معیاری مصنوعات کی بلیک لسٹ جاری کردی۔ یہ بات چین،عرب تعاون فورم کے نمائندے لی چنگ نے بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلیک لسٹ سسٹم کے تحت ایسی تمام چینی مصنوعات جو غیر معیاری ہوں ملک سے برآمد نہیں کی جاسکتیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ مملکت میں غیر معیاری چینی مصنوعات کے پھیلنے کے ذمہ دار بنیادی طور پر وہ عرب تاجر ہیں جو زیادہ منافع کمانے کے چکر میں سستی اشیاءکو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہیں معیار سے دلچسپی نہیں ہوتی۔ منافع پر سارا دھیان ہوتا ہے۔
۔

شیئر: