Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک نے ایکسپلور فیڈ متعارف کروادی

فیس بک نے اپنے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لئے ایکسپلور فیڈ نامی فیچر متعارف کرادیا ہے۔اس فیڈ میں فیس بک کی جانب سے ایسی پوسٹس نظر آتی ہیں جو فیس بک کے خیال کے مطابق صارف کے مزاج سے مطابقت رکھتی ہیں اور صارف کے لئے دلچسپی کا باعث بن سکتی ہیں۔ 
 
اس فیچر میں شامل کیا جانے والا مواد عام نیوز فیڈ میں دکھائی نہیں دیتا اور نہ ہی یہ دوست احباب کے لائک شدہ پیجز سے اٹھایا گیا ہوتا ہے۔اس فیچر کو رواں ماہ کے شروع میں آزمائش کے لئے محدود تعداد میں صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا اور کامیابی کے بعد اب یہ تمام ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
 
فیس بک نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب باضابطہ طور پر ایکسپلور فیڈ کو پیش کردیا گیا ہے۔فیچر کو استعمال کرنے کے لئے بائیں جانب موجود سیکشن میں سی مور پر کلک کریں تو وہاں ایکسپلور فیڈ کے آپشن کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ایکسپلور فیڈ متعارف کروانے کا اصل مقصد صارفین کو فیس بک کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی جانب راغب کرنا ہے۔
 

شیئر: